Posted 1 month ago
358 followers
156 views
14 likes
3 comments
0 shares
محرم کا چاند نظر آتے ہی دل پر غم کی چادر سی تن جاتی ہے، آنکھیں بے اختیار نم ہو جاتی ہیں، کیونکہ یہی وہ مہینہ ہے جس میں کربلا کی تپتی ریت پر مولا حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے حق کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔ محرم کا چاند کیا نظر آیا، کربلا کا ہر منظر آنکھوں کے سامنے آ گیا؛ پیاسے لب، سسکتے خیمے، بچھڑتے عزیز اور مولا حسینؑ کی عظیم قربانی دل کو بے قرار کر دیتی ہے یہ صرف نئے مہینے کا چاند نہیں، یہ کربلا کے غم کی ابتدا ہے۔ محرم کا چاند دیکھتے ہی ہر محبِ حسینؑ کا دل سوگوار ہو جاتا ہے محرم کا چاند طلوع ہوتے ہی دل سے ایک آہ نکلتی ہے؛ کیسے بھول جائیں وہ سجدہ جو کربلا کی سرزمین پر خون میں ڈوب کر بھی حق کی گواہی دیتا رہا۔ #یاحسین #مجلس #tiktokviral #foryou